مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شام میں ترک حکومت کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ شامی صدر نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردوں کی مدد اور پشتپناہی کا سنگین تاوان دینا پڑےگا۔ صدر بشار اسد نے شام کے اندرونی امور میں ترکی کی معاندانہ مد اخلت کو موزیانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ترکی، سعودی عرب، اسرائيل، قطر اور امریکہ مدد بہم پہنچا رہے ہیں ترکی اور سعودی عرب نے شام پر امریکی فوجی حملے کی بھر پور حمایت کی لیکن ترکی اور سعودی عرب اس گھناؤنی سازش کو روس ، ایران اور چین نے ناکام بنادیا۔
مہر نیوز/ 4 اکتوبر/2013ء: شام کے صدر بشار اسد نے شام میں ترک حکومت کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت کو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کا سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
News ID 1828754
آپ کا تبصرہ